۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
آیت الله شیخ عیسی قاسم

حوزہ / اسلامی تحریک بحرین  کے رہنما نے لشکر فاطمیون   کی طرف سے منعقدہ پہلی بین الاقوامی کانفرنس بعنوان "یاد شہدائے لشکر فاطمیون و خطے سے امریکہ کے انخلاء فاطمیون کے اہداف " سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فاطمیون   مجاہدین نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے کوئی نقصان نہیں اٹھایا ہے  اور انہوں نے اپنی شہادت کے ذریعے جو کچھ حاصل کیا وہ پوری دنیا کی بھلائی کے مترادف نہیں ، بلکہ اس سے بڑھ کر ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مشہد سے آیت اللہ شیخ عیسی قاسم نے افغانستان کے لشکر فاطمیون کی طرف سے منعقدہ پہلی بین الاقوامی کانفرنس بعنوان "یاد شہدائے لشکر فاطمیون و خطے سے امریکہ کے انخلاء فاطمیون کے اہداف "  جو گذشتہ روز، صحت کے پروٹوکولز کے مطابق ، حرم مطہر امام رضا علیہ السلام میں منعقد ہوئی کہا کہ افغانستان کے فاطمیوں کے شہداء نے مذہب، حرمت دین، سرزمین اور وحدت کے دفاع میں رضا کارانہ شہادت کا کردار ادا کیا ہے۔

اسلامی تحریک بحرین کے رہنما نے، اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ افغانستان کے فاطمیون مجاہدین نے صہیونی دشمن اور امریکی غرور کو خاک میں ملا دیا، کہا کہ لشکر فاطمیون  نے امت کو منتشر کرنے اور زمینوں پر قبضہ کرنے ، اپنی شناخت کو مسخ کرنے اور عقیدہ و ایمان تبدیل کرنے کے منصوبوں کی مستقل مزاحمت اور مقاومت کر کے نمایاں کردار ادا کیا۔

انہوں نے بیان کیا کہ فاطمیون کے جوانوں نے لاکھوں بے گناہ لوگوں کو  جابر اور ظالم مجرموں کے ہاتھوں سے بچانے اور عوام کی سلامتی کے تحفظ کے لئے اپنی عزیز جانوں کا نذرانہ پیش کر دیا ۔

آیت اللہ شیخ عیسی قاسم نے مزید کہا کہ  فاطمیوں کے  مجاہدین نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے کوئی نقصان نہیں اٹھایا ہے  اور انہوں نے اپنی شہادت سے جو کچھ حاصل کیا وہ پوری دنیا کی بھلائی کے مترادف نہیں، بلکہ اس سے بڑھ کر ہے۔

اسلامی تحریک بحرین کے رہنما نے مجاہدین کے مقام و منزلت  کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ خداتعالیٰ کا ارشاد ہے  کہ خدا کے دشمن کو خوفزدہ کرنے کے لئے دشمنوں کے مقابلے میں جو بھی طاقت ہوسکے تیار کرو ،  جو کچھ بھی تم خدا کی راہ میں خرچ کرو گے اور دفاع اسلام کو مضبوط کرو گے وہ تمہارے پاس پوری طرح لوٹائے جائیں گے۔

آیت اللہ شیخ عیسی قاسم نے مجاہدینِ فاطمیون سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان تمام منصوبوں کے خلاف مزاحمت اور مقاومت کا مظاہرہ کریں ، جو  امت اسلامیہ کو منتشر اور تقسیم کرنے  اور ہماری سر زمینوں پر قبضہ کرنے ، شناخت کو مسخ کرنے اور صیہونی اور امریکی دشمنوں کے توسط سے اعتقادات کو تبدیل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

یاد رہے کہ فاطمیون اور حرم مطہر امام رضا علیہ السلام کے تعاون سے عالمی محاذ برائے مزاحمت کے زیر اہتمام ، افغانستان کے لشکر فاطمیون کی طرف سے منعقدہ پہلی بین الاقوامی کانفرنس بعنوان "یاد شہدائے لشکر فاطمیون و خطے سے امریکہ کے انخلاء فاطمیون کے اہداف " جو گذشتہ روز، صحت کے پروٹوکولز کے مطابق، حرم مطہر امام رضا علیہ السلام میں منعقد ہوئی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .